
*لنڈی کوتل (صائم افریدی)ضلع خیبر تحصیل لنڈیکوتل میں معذور افراد نے اپنے کا بینہ کا اعلان کر دیا ۔ قاری انور جمال صدر، شاہ فہد نائب صدر، اشرف گل شینواری نائب صدر ۔ شاہ فہد جنرل سیکرٹری، عرفان پریس سیکرٹری جبکہ بخت زمین شینواری جوائنٹ سیکرٹری، آفس سیکرٹری زبیع اللہ شینواری اور پریس سیکرٹری شاہین شینواری اور فائنانس سیکرٹری محب شینواری منتخب ہو گئے.
اس موقع پر صدر انجمن معذوران لنڈی کوتل انور جمال آفریدی نے کہا کہ لنڈیکوتل میں سپیشل پرسنز کو مشکلات کا سامنا ہے جس کیلئے انہیں انجمن بنانا پڑا انہیں امید ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ معذوروں کی مشکلات کے حل کیلئے ہر پلیٹ فارم پر انکے حقوق کیلئے لڑینگے