
لویر دیر
ملاکنڈ یوتھ اسمبلی کے سیشن 2024-25 کے لئے انٹرویوز کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا انٹرویو کا انعقاد چکدرہ فیشنگ ہٹ میں ہوا، انٹرویو کے سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین قاضی حینف، سوشل اینڈ پولیٹکل ایکٹیویسٹ سائرہ شمس، پارٹی چیف ملک فرمان، MYA وزیرعلی سلیمان حیسن یوتھ ایم پی ایز شازیر خان، ولید خان،سید عبید جان ، ڈاکٹر ریحان،ندیم خان ،منصور زرین،اویس خان ،عدنان، مدثر اور عمران خان شامل تھے، انٹرویو میں مالاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع سے نوجوانوں نے شرکت کی، کامیاب انٹرویو ارینج کرنے پر ملاکنڈ یوتھ اسمبلی کے ایگزیکٹو اور کمیٹی ممبرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ملاکنڈ یوتھ اسمبلی کے جوانوں نے دن رات محنت کر کے ثابت کیا کہ ملاکنڈ یوتھ اسمبلی اس وقت باہمت نوجوانوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے
انشاء الله ملاکنڈ یوتھ اسمبلی نوجوانوں کی سیاسی سماجی و اقتصادی ترقی میں ہر سطح پر حوصلہ افزائی کریں گے، اور ملاکنڈ ڈویژن کی ترقی کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔