
بونیر۔( اے ار عابد سے)
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراھیم نے تحصیل طوطالئی خدوخیل میں جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ چیف جسٹس جسٹس اشتیاق ابراھیم نے خدوخیل بار کے نو منتخب ایسوسی ایشن تحصیل خدوخیل کی حلف برداری میں تقریب میں شریک ہوئے۔معزز چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ، ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ ارباب عزیز احمد بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔چیف جسٹس نے خدوخیل میں ایڈیشنل سیشن جج کے عدالت کے قیام کا بھی اعلان کیا۔معزز چیف جسٹس اشتیاق ابراھیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سستا انصاف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور جن اضلاع میں سہولیات کی کمی ہے اس کو پوری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد تحصیل خدوخیل کو دارالقضاء سوات اور ڈسٹرکٹ کورٹ بونیر کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے منسلک کیا جائے گا۔ جس سے اہل علاقہ کی مشکلات کم ہوجائیں گی۔ اس موقع پر تحصیل خدوخیل بونیر کے نو منتخب صدر محمد حنیف ایڈوکیٹ ،پشاود ہائیکورٹ بار مینگورہ بنچ کے صدر شمس الہادی ایڈوکیٹ ،ڈسٹرکٹ بار بونیر کے صدر میاں نعیم الدین باچا ایڈوکیٹ، ممبر بار کونسل مبشر خان ایڈوکیٹ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر صغیر خان ایڈوکیٹ، میاں فہیم اکبر ایڈوکیٹ، سیشن جج بونیر سمیرا ولی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ جج صوابی اشفاق تاج ، ڈی سی بونیر حامد علی، ڈی پی او بونیر شاہ حسن خان اور جوڈیشل افسران ضلع بونیر کے علاؤہ صوابی اور بونیر سے وکلاء برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔