ملاکنڈ: ریجنل پولیس آفیسر کا دورہ لوئر چترال

Spread the love

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کا دورہ لوئر چترال

محمد علی خان ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن آج اپنے سرکاری دورے پر ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال پہنچے جہاں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ اور ایس۔پی۔انوسٹی گیشین عتیق الرحمن نے انہیں خوش آمدید کہا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

ریجنیل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کی زیر قیادت ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان نے شرکاء میٹنگ کو ہدایات دی کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ اور مظلوم کی دادرسی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروکار لائے جائیں اور عوام کے ساتھ خوش اسلوبی اور اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے ۔

کرائم میٹنگ میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ, ایس۔پی انوسٹگیشین لوئر چترال عتیق الرحمن , ڈی۔ایس۔پی۔ ہیڈکوارٹرز اقبال کریم , ڈی۔ایس۔پی۔لیگل شیر محسن الملک اور سرکل ایس۔ڈی۔پی۔اوز نے شرکت کی۔

دوران میٹنگ جرائم کی شرح بابت کیس ٹو کیس تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ار۔پی۔او ملاکنڈ نےتمام ایس۔ڈی۔پی۔اوز کو ہدایت کی کہ اپنے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے منشیات فروشوں ,چوری, و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان و مجرمان اشتہاریوں کو جلد از جلد قابو میں کرکے قانون کے کٹھرے میں لا کھڑا کریں ۔

حساس مقامات اور مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے والے غیر ملکی افراد کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔

کیلاش فیسٹیول (چلم جوشٹ) کے موقع پر فل پروف سکیورٹی انتظامات,سیاحوں کی رہنمائی /تعاون کرنے اور ٹریفک کی روانی کو بلا تعطل جاری رکھنے پر ڈسٹرکٹ پولیس, ایلیٹ فورس, ٹوارزم پولیس, ایف۔ار۔پی۔ ٹریفک وارڈنز, اسپیشل برانچ اور ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ کے عملے کی تعریف کی۔

ڈی پی او لوئر چترال اور ایس پی انوسٹی گیشن لوئر چترال کی طرف سے آر پی او ملاکنڈ کو تحائف پیش کئے گئے۔

آر۔پی۔او ملاکنڈ محمد علی خان نے فیلڈ ورک اور مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفسران و جوانان میں تعریفی اسناد تقسیم کی۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button