ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا خدمت مرکز زرگراندہ لوئر چترال کا وزٹ

Spread the love

 

 

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ ,ایس۔پی۔انوسٹیگیشن عتیق الرحمن اور دیگر پولیس آفیسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

 

آر۔پی۔او ملاکنڈ محمد علی خان نے خدمت مرکز زرگراندہ میں لوئر چترال پولیس کی جانب سے خودکشیوں کی روک تھام کے حوالے سے قائم کردہ SUICIDE PREVENTIVE UNIT کا افتتاح کیا.

 

اس موقع پر آر۔پی۔او ملاکنڈ محمد علی خان نے کہا کہ لوئر چترال میں خودکشیوں کی روک تھام کے لئے خدمت مرکز زرگراندہ میں ایک الگ ڈسک عمل میں لایا گیا ہے جو کہ چترال میں خودکشیوں کی روک تھام کے لئے کام کریں گا۔

 

آر۔پی۔او ملاکنڈ محمد علی خان نے خدمت مرکز زرگراندہ کے احاطے میں پودہ بھی لگایا۔

 

آر۔پی۔او ملاکنڈ  نے خدمت مرکز میں موجود دیگر شعبہ جات پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم, لائسنس برانچ, (PAL)  آفس، وی اور فارنر رجسٹریشین آفس (FRO) کا بھی معائنہ اور وہاں پرعوام کو دی جانی والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس میں مزید بہتری لانے کی خصوصی ہدایت کی تاکہ عوام کو آسانی ہوں۔

 

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button