
بونیر(اے ار عابد سے)
حالیہ دنوں گرمی کی شدت میں مزید تیزی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اور رسکیو یونٹ نے زراعت پیشہ افراد سکولوں کے طلباء اور اساتذہ کیلئے ہیٹ ویو سے احتیاطی تدابیر اپنانے کے خصوصی تربیت کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر کاشف خان یوسفزئی کی ہدایات پر ریسکیو 1122 ٹریننگ ونگ بونیر کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول ایلئ بونیر میں طلباء کو فرسٹ ایڈ اور ہیٹ ویو سے بچاؤ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا.
ٹریننگ انچارج نظام اللہ نے تربیت دی۔تربیتی کیمپ میں طلباء اور اساتذہ کو موجودہ گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے ہیٹ ویو کے خدشات سے محفوظ رہنے کیلئے خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اگاہی دی گئی۔
ٹریننگ کے دوران مختلف قسم کے طریقے بتائے گئے تاکہ ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں مریض یا زخمی کو ہسپتال پہنچانے سے پہلے کیسے فوری فرسٹ ایڈ اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کئے جاسکتے ہیں تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو ۔
اس خصوصی تربیتی سیشن پر سکول کے پرنسپل نے رسکیو تربیتی ونگ کی کاوش اور دلچسپی کو سراہا۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ رسکیو ون ون ٹو ٹو کے تربیتی ونگ نے زمینداروں کیلئے بھی ہیٹ ویو سے بچاو اور ہیٹ ویو کے شکار افراد کو ابتدائی ریلیف اور رسکیو ٹیم سے فوری رابطہ کی تربیت دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور زمینداروں نے رسکیو تربیتی یونٹ کے اس جزبے کی تعریف کی ہے۔