بونیر: طوطالئی کے مشران کا ٹیکس نفاذ اور بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف جرگہ منعقد

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے)
صوبائی حلقہ پی کے 27 تحصیل خدوخیل طوطالئی کے مشران کا ایک گرینڈ جرگہ ملاکنڈ ڈوژن میں ٹیکس نفاذ اور خدوخیل میں بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف منعقد ہوا۔
جسمیں علاقہ مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مشران میں یوسف علی امیر جے یو ائی مولانا ابرار اللہ سابق امیدوار جے یو ائی محمد حیات صدر طوطالئی مبارک حسین سینیر رہنما پی ٹی ائی حاجی دلاور خان سابق امیدوار پی ایم ایل ن نور ولی خان اے این پی ڈاکٹر سیف اللہ ارشد چیرمین ویلج کونسل گل شید احمد زیب شاہد خان صدر انصاف ویلفیئر ونگ ملاکنڈ ڈویژن حامد خان انور انور زیب حاجی محمود سمیت دیگر اہم شخصیت نے شرکت کی۔
جرگہ میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس و کسٹم ایکٹ کا نفاذ مکمل نامنظور ہے اور خدوخیل میں بجلی لوڈ شیڈنگ فوری طور ختم کیا جائے۔
علاقہ عمائدین نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے اور تحصیل خدوخیل میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ بند کیا جائے بصورت دیگر خدوخیل کے عوام کی جانب سے متفقہ طور پر مخالفت کی جائے گی اور سخت رد عمل بھی سامنے ائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button