دیر: بجلی بقایاجات کی ریکوری کیلئے خصوصی کمیٹہ تشکیل

Spread the love

دیر( بیورو رپورٹ) اپر دیر کے سب ڈویژن واڑی میں میں بجلی بقایاجات دو ارب جبکہ دیر سب ڈویژن سمیت تین ارب تک پہنچ گئے, ڈی سی اور ایکسئین کے اجلاس میں ریکوری کیلئے خصوصی کمیٹہ تشکیل , کسی سےبرعایت نہیں ہوگی,اجلاس میں فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق اپر دیر میں بجلی چوری روکنے اور بقایاجات کے ریکوری کے لئے واپڈا حکام اور ضلعی انتظامیہ نے سخت کاروائی کا فیصلہ کرلیا جبکہ ضلعی پولیس بھی بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔اس حوالے سے بروز بدھ ڈپٹی کمشنر دیر عرفان علی صافی کے زیر نگرانی خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔خصوصی اجلاس میں ایکسئین واپڈا حضرت حسن ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر علی شاہ, واپڈا ایس ڈی اوز و دیگرنے شرکت کی اجلاس میں ایکسئین واپڈا نے انکشاف کیا کہ اپر دیر کے دو سب ڈویژن واڑی میں دو ارب سے زائد جبکہ دیر سب ڈویژن 60 کروڑ نادہندہ گان کے ذمے بقایاجات تین ارب سے بڑھ گئے ہیں ۔ عوام کے علاوہ سرکاری محکمے بھی واپڈا کے نادہندہ ہیں ۔جس میں سرفہرست محکمہ ایجوکیشن ہے۔اجلاس میں ریکوری کے لئے مشترکہ پلان ترتیب دیا گیا اس حوالے سے باقاعدہ اجلاس آج جرگہ ہال دیر میں ہوگا ۔جس میں محکمہ واپڈا سمیت ڈپٹی کمشنر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز ،اسسٹنٹ کمشنرز ،منتخب نمائندہ گان شرکت کریں گے۔محکمہ واپڈا کے مطابق نادہندہ گان کو بقایاجات کی ادائیگی کے لئے رضاءکارانہ طور پر قائل کیا جائیگا۔ریکوری نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ علاقوں سمیت سرکاری محکموں کی بجلی کاٹ دی جائیگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button