دیر پائین: اسسٹنٹ کمشنر کا تیمرگرہ بائی پاس کا تفصیلی وزٹ

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کو آج لائیو کھلی کچہری کے دوران کئی شہریوں نے تیمرگرہ بائی پاس روڈ پر بہتے ہوئے پانی اور تیمرگرہ اڈہ انتظارگاہ کے بارے میں شکایت کی جس پر ضروری کاروائی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال کو احکامات جاری کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نداء اقبال نے تیمرگرہ بائی پاس کا تفصیلی وزٹ کر کے بدوران وزٹ جن عمارتوں/ دکانوں کے بیسمنٹ میں پانی جمع ہوئی ہیں ان کے مالکان کو ہدایت کی کہ بیسمنٹ کے پانی کو سڑک کی طرف نہ بہائے اس سے روڈ بھی خراب ہوتا اور پیدل چلنے والے کو بھی مشکلات درپیش ہوتے ہیں ۔
بعد میں تیمرگرہ بس سٹینڈ کا وزٹ کر کے نئے کرایہ نامہ کے اطلاق اور تیمرگرہ بس
بس اڈہ انتظار گاہ صفائی اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی کے لئے نمائیندہ ٹی۔ایم۔اے تیمرگرہ اور اڈہ مینجر کو ہدایات جاری کردی۔ ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ کرایہ نامہ پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جایگی۔ اخر میں تیمرگرہ بس سٹینڈ کے باہر غیر قانونی سٹینڈ بنانے والوں کو وارنگ دی کہ باہر یہ غیر قانونی سٹینڈ ختم کریں اور سٹینڈ کے اندر سے اپنے ضروریات پوری کریں۔ بصورت دیگر اپ کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button