آل صرافہ اینڈ جیولیرز ایسوسی ایشن ضلع ملاکنڈ کا قیام

Spread the love

بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی) آل صرافہ اینڈ جیولیرز ایسوسی ایشن ضلع ملاکنڈ کا قیام عمل میں لایاگیا ، حاجی نصراللہ صدر اور فضل مولان جنرل سیکرٹری مقررکئے گئے ، اس بات کا اعلان بٹ خیلہ سٹی تنظیم کی سالانہ کنونشن کے موقع پر کیا گیا، کنونشن میں ضل عملاکنڈ کے مختلف مقامات ،تھانہ ، درگئی، سخاکوٹ اور طوطہ کان کے علاوہ ضلع سوات اور تیمرگرہ کے جیولرز نے بھی کثیر تعدد میں شرکت کی ۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سٹی سطح پر تنظیم کی وجہ سے نہ صرف اپنے برادری کو درپیش مسائل حل ہوئے بلکہ سماجی سطح پر بھی قابل ستائنش سرگرمیاں ہوئی، ضلعی اور ڈویژنل سطح پر اگر یونین کا قیام عمل میں لایا جائے تو اس سے دیگر مسائل بھی اسانی سے حل ہونگے ، اس موقع پر یونین کے سابق صدر حاجی خلیل الرحمان مرحوم کے بیٹے محمد حلیم کو سرپرست اعلیٰ مقرر کرکے انہیں روایتی پگڑی (شملہ ) پیش کیا گیا۔ بعد ازاں زرگر ایسوسی ایشن سوات کے صدر ضیااللہ کی صدارت میں ضلعی سطح پر کابینہ تشکیل دیا گیا، جس میں نصر اللہ صدر ، خائستہ رحمان نائب صدر فضل مولا جنرل سیکرٹری ، عمران جائنٹ سیکرٹری ، زبیر شاہ پریس سیکرٹری اور ساجو ایوب کو ائندہ دو سال کے لیے فنانس سیکرٹری مقرر کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button