چترال: ٹیچر آف دی ائیر ایوارڈ

Spread the love

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد عمران خان نے کہا ہے کہ بچے مستقبل ک سرمایہ ہیں،ان کو ملازم بنانے کیلئے نہیں ایک اچھا انسان بننے کیلئے پڑھائیں ۔ اور معیاری تعلیم فراہم کریں تاکہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے ۔ معیاری تعلیم کی فراہمی میں آفاق کا بہت بڑا کردار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی ( آفاق ) کے زیر اہتمام 2023۔24 میں پبلک سکولوں میں نمایان کردار ادا کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے منعقدہ (ٹیچر آف دی ائیر ایوارڈ ) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس تقریب میں چترال میں 72 سکولوں کے 83 مردو خواتین اساتذہ موجود تھے ۔ جبکہ بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ بچوں کے شاندار مستقبل کیلئے والدین سے زیادہ اساتذہ کا مثبت کردار انتہائی اہم ہے ۔ اور یہ امر قابل تعریف ہے ۔ کہ آفاق معیاری تعلیم کی فراہمی اور بچوں کے نقسیات کو سمجھنے اور ان کو ملک کیلئے ایک کارآمد شہری بنانے کیلئے کام کر رہا ہے ۔ پاکستان اور چترال کے بچے بہت باصلاحیت ہیں ۔ صرف ان کومعیاری تعلیم اور بہتر رہنمائی کی ضرورت ہے ۔ عبداللہ شاہ شہاب نے اس تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دی۔ سنئیر ائریا منیجر آفاق ذوالفقار علی خان نےتقریب میں شرکت پر مہمانوں اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ آفاق چترال میں معیاری تعلیم کی فراہمی ، نصاب سازی اور بچوں کی ہم نصابی سرگرمیوں کو ابھارنے کیلئے مختلف پروگرامات کاانعقاد کرتی ہے ۔جس میں سکولوں کو اچھی تعلیمی کارکردگی پر ایواراد دینے ، کوئز مقابلے ، اورکئی دیگر پروگرام شامل ہیں ۔ این سی ایچ ڈی کے سابق ڈائریکٹر محمد افضل نے کہا ۔ کہ جس طرح ایک نفیس اور مضبوط عمارت کی تعمیر کیلئے مضبوط بنیاد کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اسی طرحل معیاری تعلیم تب ہی کوئی بچہ حاصل کر سکتا ہے ۔ جب بچے کی پرائمری ایجوکیشن اچھی ہو ۔ اس لئے پرائمری کلاسوں کے اساتذہ کی ذمہ داری بہت ہی اہمیت کی حامل ہے۔ اور یہ بہت مشکل کام ہے ۔ انہوں نے چترال کے ماحول میں معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے آج بھی ریسرچ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ آر پی ایم آفاق ملاکنڈ ڈوژن ماجد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ استاد کا پیشہ نہایت محترم ہے ۔ یہی وجہ ہے اللہ پاک کے رسول صل اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنا تعارف استاد کے طور پر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ وقت میں کتابیں تو بہت سے لوگ پڑھتے ہیں ۔ لیکن سوشل اور مارل ڈویلپمنٹ نہیں ہے ۔ جاپان کے پاس ایٹم بم نہیں ہے ۔ لیکن ان کا ایک اخلاقی معیار ہے ۔ کہ پوری دنیا کے لوگ ان پر اعتماد کرتے ہیں ۔ تقریب کے دوران نمایان کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 70 سکولوں اور 83 اساتذہ کو شیلڈ اور سرٹفیکیٹ دیے گئے ۔ جو کہ ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد عمران خان ، وائس پرنسپل کامرس کالج چترال پروفیسر وجیہ الدین ، پروفیسر حسام الدین ، فرید احمد رضا مئیر چترال ، پرنسپل سنٹینل ماڈل سکول چترال شاھد جلال ، صحافی محکم الدین ، مسٹر ذوالفقار علی AKES ،ڈائریکٹر (ر) این سی ایچ ڈی محمد افضل ، محمد اسماعیل سیکرٹری ،اقرار الدین پرنسپل حرا سکول ایون ،صحافی سید نذیر حسین شاہ،عطا حسین اطہر ایجوکشنسٹ ، سعادت اللہ سی ایس ایس آفیسر ، اسدالرحمن ،ماسٹرٹرینر آفاق ،پرنسپل آئیڈئیل سکول کوغذی عتیق الرحمن ، اے ڈی او احمد الدین ،انعام اللہ اور پرنسپل زاہد الدین کے ہاتھوں اساتذہ میں شیلڈ اور سرٹفیکیٹ تقسیم   ہوئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button