لوئیر دیر: گرمی کی شدت اور ہیٹ سٹروکس بچاؤ کے حوالے سے عوام الناس میں آگاہی کمپین

Spread the love

لوئیر دیر
ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ایاز خان اور ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لوئیر دیر ابرار علی کی نگرانی میں گرمی کی شدت اور ہیٹ سٹروکس بچاؤ کے حوالے سے عوام الناس میں آگاہی اجاگر کرنے کے لئے کمپین چلائی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں پمفلیٹس اور بروشر تقسیم کی، ڈور ٹو ڈور مہم، کمیونٹی بیس مہم اور سوشل میڈیا کمپین جاری ہے۔لوئر دیر میں ریسکیو 1122 ایمبولینسیز میں او آر ایس ORS، ٹھنڈے پانی اور دیگر ضروری ادویات کا انتظام بھی کیا گیا عوام الناس سے درخواست ہے کہ گرمی کی شدت اور ہیٹ سٹروک سے بچنے کیلئے احتیاط تدابیر پر عمل کریں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں سا? اور ٹھنڈی جگہ میں بیٹھیں ڈھیلے اور ہلکے کپڑے پہنیں دھوپ میں غیر ضروری باہر نہ نکلیں اگر ضروری ہوں تو سر کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔ایمرجنسی کی صورت میں فوری مدد کیلئے 1122 پر مفت کال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button