گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ میں تحقیقی مقالوں کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد

Spread the love

لوئیر دیر) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ میں پہلی بار بی ایس طلباء وطالبات کی تحقیقی مقالوں کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں لوئر دیر، اپر دیر کے گور نمنٹ کالجز کے مختلف 16 ڈیپارٹمنٹ کے طلباء وطالبات،نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے طلباء وطالبات نے اپنے فیلڈ میں تحقیقی مقالے پیش کرکے اساتذہ سے داد حاصل کی بعد ازاں گورنمنٹ گرلز کالج بلامبٹ کے کانفرنس ہال میں تقریب تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء وطالبات، ان کے والدین، پروفیسرز، لیکچرزنے کثیرتعداد میں شرکت کی تقریب سے مہمان خصوصی ڈائریکٹرہائیر ایجوکیشن پروفیسرسید ولی خان، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ پرنسپل سراج الدین،ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجو یٹ کالج تیمرگرہ بی ایس ریسرچ میں صوبہ بھر میں دوسرے نمبر پر ہے اور پوسٹ گریجویٹ کالج تیمرگرہ میں ریسرچ کانفرنس صوبہ کا پہلا ریسرچ کانفرنس ہے انھوں نے بہترین اندازمیں تحقیقی مقالے پیش کرنے پر طلباء وطالبات کی ٹیلنٹ کو سراہا اور کہا کہ ضلع دیر کے طلباء وطلبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ان کا کہنا تھا کہ طلباء وطلبات اپنی ریسرچ کو الماریوں کی زینت بننے کے بجائے مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر سامنے لا نے ہوگا تحقیق کے بغیر علم مستند نہیں طلباء وطالبات ریسرچ کو کمرشلائز کریں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعا لیٰ نے قرآن پاک میں ریسرچ تحقیق کا حکم دیاہے مغرب تحقیق کرتا ہے اس وجہ سے وہ سائینس و ٹیکنالوجی میں اگے ہیں دنیامیں ترقی کا راز علم میں ہے دلیل، ثبوت اور تجربہ کے بغیر ریسرچ کا میاب نہیں ہو تا اخر میں کامیاب تحقیقی مقالے پیش کرنے والے طلباء وطالبات کو شیلڈ دئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button