
کنٹرولر امتحانات، زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیرنگرانی پی ایچ ڈی تحریری امتحان سپرنگ 2024 کا انعقاد ہوا۔ کل 30 میں سے 23 میل جبکہ 7 فی میل سکالرز نے تحریری امتحان میں حصہ لیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے امتحانی ہال کا دورہ کیا. کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد ستار، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر کامران سہیل سمیت ڈائریکٹر ٹیچنگ پروفیسر ڈاکٹر محمدادریس، پروفیسر گوہر ایوب، چیف پراکٹر ڈاکٹر شعیب سلطان، ڈاکٹر ارشد خان، اور اسسٹنٹ کنٹرولر ریاض خان اس موقع پر موجود تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے پی ایچ ڈی سکالرز کو سازگار ماحول میں امتحان دینے کے عمل کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ نگرانی پر مامور امتحانی عملے کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور منعقدہ تحریری امتحان پر اطمینان کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم و تحقیق اور فرض شناسی ہماری اولین ترجیح ہے ، پی ایچ ڈی سکالرز کو مطالعے اور تحقیق پر بھر پور توجہ کی ضرورت ہے . انہوں نے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد ستار، ڈپٹی کنٹرولر ڈاکٹر کامران سہیل اور امتحانی عملے کی کاوشوں کی تعریف کی۔