بونیر: درجہ چہارم ملازمین کا ڈگر چوک میں احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے) درجہ چہارم ملازمین نے ڈگر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بجٹ نا منظور کے نعرے لگائے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے درجہ چہارم ملازمین کے تنخواہوں میں دو سو فیصد اضافے، ٹائم سکیل اور پنشن ادائیگی کے اعلانات کئے جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ صوبائی اور مرکزی دارالحکومتوں تک بڑھایا جائے گا اور اسمبلیوں کے سامنے دھرنا دے کر تب تک سڑکوں پر رہیں گے جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہیں۔ درجہ چہارم ملازمین کے ضلعی صدر خوشحال خان اور نائب صدر اجیب اللہ نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ مطالبات کے حق میں جاری احتجاج کو صوبائی قیادت کے ھدایات کے مطابق اگے بڑھایا جائے گا اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button