تھانہ ہیبت گرام کے پہاڑ پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا

Spread the love

 

ملاکنڈ (محمد انس نمائندہ خصوصی) ہیبت گرام کے پہاڑ پر نامعلوم وجوہات کے باعث بھڑکنے والی آگ کو ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے انتھک محنت کے بعد مکمل طور پر بجھا دیا ہے۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آپریشن کا آغاز کیا۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم فائر فائٹرز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے ساتھ آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی۔ علاقے کے رہائشیوں نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کے بروقت اقدامات کی تعریف کی۔ فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی کی بدولت نہ صرف قیمتی جنگلات کو بچایا جا سکا بلکہ ممکنہ انسانی جانوں کا ضیاع بھی روکا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button