چکدرہ: این سی ایچ ڈی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

Spread the love

چکدرہ(احسان دانش) این سی ایچ ڈی لوئر دیر کی جانب سے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ،

مدرسہ تعلیم القرآن والحدیث نزد ملاکنڈ یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این سی ایچ ڈی لوئر دیر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اسد خان نے مدرسہ کے بچوں کو 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی اہمیت اور تاریخی پس منظر پر تفصیلی روشنی ڈالی ،

انہوں نے مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارت کی جارحیت اور مظلوم و محکوم نہتے کشمیری مسلمانوں ڈھائے جانیوالے انسانیت سوز مظالم.کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کا پر زور مطالبہ کیا ،

این سی ایچ ڈی کے مراد علی ، مہتمم مدرسہ اور جمعیت اہلحدیث لوئر دیر غلام اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ مدرسہ کے طلباء نے تقریب میں شرکت کی ، اس موقع پر یکجہتی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button