
سوات ( بیورورپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک وفشریز فضل حکیم خان یوسفزئی نے سوات پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور اہل قلم کی تعمیری تنقیدکا خیر مقدم کرتے ہیں تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے تعمیر کی ضرورت ہے، اہل قلم کے تعمیری سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے اصلاح سمجھتے ہیں سوات کے صحافیوں کی قربانیوں کو نظر اندازنہیں کیا جا سکتا نو منتخب عہدیداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والے برائے نام صحافیوں کو اپنے صفوں سے نکال باہر کریں، وہ سوات پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے اختر خان ایڈوکیٹ، ممبر قومی اسمبلی سہیل سلطان ایڈوکیٹ، ایم پی اے سلطان روم خان، چیئرمین سوات پریس کلب نیاز احمد خان، صدر سوات یونین آف جرنلسٹس سید شہاب الدین، گورننگ باڈی ممبر غفور خان عادل، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد شفیع اللہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور انہیں ہار بھی پہنائے، انہوں نے کہا کہ سوات پریس کلب کے صحافیوں نے علاقے کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں اُن کی قربانیوں کے بدولت آج سوات میں امن و امان کی فضاء قائم ہیں۔