شرینگل میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی عذاب

Spread the love

شرینگل(تحصیل رپورٹر) شرینگل میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی عذاب بن گئی۔

گذشتہ دو مہینوں سے دن کو ہر گھنٹہ بعد 5منٹ کیلئے بجلی آتی ہے۔اورپھر رات کو مکمل طور پر بند کی جاتی ہے۔

حکام بالا نے نوٹس نہ لیا تو نوجوان اگلے ہفتے سے اس ظلم کے خلاف تحریک شروع کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار نوجوان تحریک شرینگل کے رہنماؤں علی خان،سعید زادہ اور رحمت اکبر نے شرینگل میں احتجاج کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دومہینوں کے دوران مسلسل ہر روز ہر گھنٹہ کے بعد پانچ منٹ کیلئے بجلی آتی ہے۔

اور پھر رات کو صبح تک بند کی جاتی ہے۔جس سے مہینہ کے دوران بمشکل 40-50- یونٹ خرج ہوتے ہیں اور واپڈا والے تین چار سویونٹ کے بل بغیر میٹر ریڈنگ بھیجتے ہیں۔جس سے واپڈا ہر صارف کا دس بارہ ہزار یونٹس مقروض ہو گیا ہے۔

واپڈاوالوں کو کئی بار دفتر آکر اور میڈیا بیانات کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ اگر کسی کو بقایا ہے تو ان کے خلاف کاروائی کریں کوئی بھی حمائت نہیں کریگا۔

لیکن وہ ان چند لوگوں کی وجہ سے علاقے کے تقریباً ساٹھ دیحات کے ریگولر پے صافین کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔جو نوجوان علاقہ کو ہر گز قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم نے کمر کس لیا ہے۔اور ہم اس ظلم کے خلاف جلد نکلنے والے ہیں۔جس کیلئے ہر گاؤں کے سطح پر تنظیم سازی ہو رہی ہے۔اور اس کے بعد ہم اپنے تمام بقایا جات کی وصولی اور اوور بلنگ کے خلاف ایک اواز ہوک نکلیں گے۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اس ظلم کے خلاف نوٹس لیں او اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button