تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی بونیر نے ویلیج کونسل غازی خانے سے اپنی الیکشن کمپین کا آغاز باقاعدہ ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن سے کیا۔
جس میں خصوصی طور پر سابق مشیر وزیر اعلیٰ و امیدوار پی کے 25 ریاض خان ، پی ٹی آئی ضلع بونیر رہنما کامران خان، تحصیل گدیزی ناظم شیر عالم خان، تحصیل گدیزی سالارزی جنرل سیکرٹری ضیاء حسین نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی ضلعی صدر ریاض خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب اس قوم کا زد بن چکا ہے کیونکہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ثابت کیا تھا کہ ان کی سیاست اس قوم کی ترقی اور ایک آزاد پاکستان کی تکمیل کیلئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت اپنے قوم کیلئے ناحق قید میں ہیں اور اس ظلم کا بدلہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعہ لے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھینا ہے اور بعض عمران خان میں انہوں نے اپنے دور میں عمران خان کے تمام ترقیاتی اصلاحات بند کئے جس میں صحت کارڈ ، پناہ گاہیں، احساس پروگرام وغیرہ شامل تھیں۔
لیکن اب وہ وقت دور نہیں کہ عوام ان سے اپنا بدلہ ووٹ کے زریعے سے لے گی اور ایک بار پھر اپنے محسن عمران خان کو پاکستان کا وزیر بنائیں گی۔
اس موقع پر انہوں الیکشن کمیشن پر بھی تنقید کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف انتخابات کروانا ہوتا ہے لیکن متعصب الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا بی ٹیم بنا ہوا ہے اور پی ٹی آئی کے خلاف فریق بن چکا ہے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی زمہ داری کو سمجھے اور صاف شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں اور عوام کو ان کا بنیادی حق دیں۔