
تیمرگرہ: ڈسٹرکٹ یوتھ ضلع دیر پائین کے زیر اہتمام مستحق اور نادار نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کیلئے پانچ روزہ ویب ڈویلپمنٹ کمپیوٹر شارٹ کورس اختتام پذیر ہوگیا،شارٹ کورس میں 50سے نوجوان طلباء کو تربیت دی گئی کورس کا مقصد انھیں ہنرمند بنانا ہے اس حوالے سے ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ڈاکٹر نعمان خان اور ڈپٹی کمشنر لوئر دیر واصل خان کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ یوتھ افیئرز ضلع دیر پائین نے مستحق اور نادار نوجوان طلباء کو ہنر مند بنانے کیلئے پانچ روزہ ویب ڈویلپمنٹ کمپیوٹر شارٹ کورس کا اہتمام کیا جس میں 50مستحق اور نادار نوجوان طلباء کو تربیت دی گئی اختتامی تقریب میں اے اے سی طارق خان ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ملک شہزاد طارق اور پر نسپل انسٹی ٹیوٹ علی خان کے علاوہ دیگر ذمہ داروں نے شرکت کی،اس موقع پر اے اے سی طارق خان نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں کو عصری علوم کیساتھ ساتھ پروفیشنل اور فنی سکلز پر دسترس حاصل کرنے وقت کی اہم ضرورت ہے طلباء فارغ اوقات میں فنی اور سکلز حاصل کرنے پر توجہ دی جائے تاکہ مستقبل کارآمد اور تابندہ ہو اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر ملک شہزاد طارق نے کہاکہ ضلع کے ہر تحصیل پر نوجوانوں کو ووکیشنل،ٹیکنکل اور کمپیوٹر کورسز سکھانے اور انھیں ہنر مند بنانے کیساتھ ان کے فلاح وبہبود کیلئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لائے گے جبکہ اس کے علاوہ خصوصی افراد اور ان پڑھ نوجوانوں کی صلاحتیں بڑھانے کیلئے مختلف شارٹ کورسز کے انعقاد کا شیڈول جاری کریں گے تقریب کے اختتام پر تربیت نوجوانوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کی گئی۔