گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 ڈھیری آلہ ڈھنڈ کے نئے پرنسپل کا پرتپاک استقبال

Spread the love

 

ملاکنڈ (محمد انس نمائندہ خصوصی) آج گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 ڈھیری آلہ ڈھنڈ میں ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں نور محمد صاحب نے بطور پرنسپل اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر سکول کے تمام اساتذہ اور طلباء نے پرنسپل صاحب کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب کے دوران، سینئر اساتذہ نے نور محمد صاحب کی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں سکول میں تعلیمی معیار کو مزید بلند کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پرنسپل صاحب کے وسیع تجربے اور قابلیت سے سکول کی ترقی میں نیا موڑ آئے گا۔ طلباء نے بھی پرنسپل صاحب کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔ پرنسپل نور محمد صاحب نے اپنے خطاب میں تمام اساتذہ اور طلباء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سکول کی بہتری کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کے معیار کو بلند کرنے اور طلباء کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button