
بونیر(اے ار عابد سے)
ائی جی پی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے بونیر کا ایک روزہ دورہ کیا.ائی جی پی نے پولیس لائن ڈگر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کیا۔ائی جی پی نے یاد گار شہدا پر حاضری دی.ائی جی پی نے پولیس لائن میں پودا بھی لگایا .ڈی پی او بونیر شاہ حسن خان ایس پی انوسٹی گیشن ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر ڈی ایس پی ڈگر بھی انکے ھمراہ تھے۔
ائی جی پی کو پولیس لائن ڈگر پہنچنے پر پولیس کے چاق و چو بند دستے نے سلامی دی۔
ائی جی پی اختر حیات خان نے نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر اور انچارج کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے ضلع بھر کے چوراہوں پر نصب کیمروں کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے رابطوں پر بریفننگ لی.ائی جی پی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر صوبہ خیبرپختونخوا اور بونیر میں امن و امان کی صورتحال پر میڈیا کو بریفننگ دی.
ائی جی پی اختر حیات خان نے بتایا کہ کچھ نئے ضم اضلاع میں کچھ مسائل ہیں لیکن اوور ال صوبے میں امن ہے.ائی جی پی نے بونیر کو مکمل پر امن قرار دیا.ائی جی پی نے ماضی میں عسکریت پسندوں کی جنت ایلم غر کو سیاحوں کے لئے کھولنے کی خبر سنادی.ائی جی پی نے ایل غر کو سڑکوں کی سہولت دے کر سیاحتی مقام بنانے کی بھی تصدیق کی.ائی جی پی نے بونیر عوام اور میڈیا کو دیرپا امن کی تسلی بھی دی۔