
دیر(بیورو رپورٹ )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں عالمی ہفتہ ماحولیات اور ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے موقع پر کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اپر دیر بھی بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔سیلاب کے باعث یہاں کافی نقصانات ہوئے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں اور طلباء پر زور دیا۔کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے نوجوان کردار ادا کرے۔ دو روزہ سیمنار کا انعقاد ضلعی انتظامیہ اورڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے زیر انتظام شہید بے نظر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں عالمی ہفتہ ماحولیات اور ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کاہتمام کیا گیا تھا۔سیمنار میں مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضاء اسلم،ڈپٹی کمشنر عرفان علی صافی ،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جہانزیب پاشا، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شہاب،شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی وومن پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد، اور انوائرمینٹل سائنسز کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع ہر ضلعی یوتھ آفیسر جہانزیب پاشا نے سیمنار آنے والے شرکاء کا استقبال کیا اور انکا شکریہ بھی ادا کیا ۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ثاقب رضا اسلم , وسی ڈاکٹر شہاب , وی سی ڈاکٹر صفیہ آحمد, ڈی سی عرفان علی نے کہا کہ سیمنار کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور اس سے نمٹنے کے لئے پیشگی منصوبہ بندی کے لئے تدابیر پر غور کرنا تھا۔ اس حوالے مقررین نے کلائمنٹ چیج کے نقصانات اور آثرات سے طلباو طالبات اور دیگر شرکاء کو آگاہ کیا ۔سیمینار میں کمشنر ملاکنڈ سمیت سکالرز اور انوائرمینٹل سائنسز کے طلباء و طالبات نے اپنے تجربات اور مقالے پیش کئے۔جبکہ سیمینار میں سوالات وجوابات کا سیشن بھی ہوا۔جس میں طلباء و طالبات نے ماحولیاتی تبدیلی اور اثرات کے حوالے سے سوالات کئے۔کمشنر ملاکنڈ ودیگر شرکاء نے سولات کے جوابات دئے۔سیمینار سے خطاب میں کمشنر ملاکنڈ ثاقب رضاء اسلم و دیگر مقرر ین نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے وجہ سے دیر بالا بھی بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں اپردیر ,سوات اور چترال میں پانچ سیلاب آئے ہیں انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث یہاں کافی نقصانات ہوئے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا۔کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے نوجوان کردار ادا کرے۔ہمارے ملک کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں نوجوانوں کی اکثریت ہے ہم سب کوکم ازکم اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگوانا چاہئے۔جبکہ پلاسٹک بیگز سمیت پلاسٹک کا استعمال ترک کرنا ضرروی ہے تاکہ ہمیں صاف ستھرا ماحول ملے۔سیمینار میں شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل اور شہید بنظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور کے مابین انوائرمینٹل سائنس کے میدان میں اشتراک عمل کے تبادلہ کے لئے باقاعدہ ایم او یو بھی سائن کیا گیا۔طلباء نے سیمینار کے انعقاد کو انتہائی خوش آئند قرار دیا۔اور ضلعی انتظامیہ اور یوتھ آفس کا شکریہ ادا کیا گیا۔جبکہ سیمنار کے آخر میں کمشنر ملاکنڈ,وی سی شرینگل اور پشاور نے شرکاء میں شیلڈ و سرٹیفکیٹس تقسیم کئیں۔