
ثمرباغ( نمائندہ نوائے دیر)انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپین شپ میں پاک افغان کرکٹ کلب نے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔
پاک افغان کرکٹ کلب نے کوارٹر فاینل میچ میں عقاب سینئر کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فاینل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پہلےبیٹنگ کرتے ہوے عقاب سینیر 142 رنز بنا کر اوٹ ہو گئی۔ اویس 58 رنز کیساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔ محمدخان نے 5 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا۔ عبدالصمد نے 3 وکٹیں حاصل کی۔ جواب میں پاک افغان کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
علی 63، احسان الحق 56 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔سیمی فائنل 11 جون کو کھیلاجائے گا۔