باجوڑ: ساتویں زراعت شماری کی تیاریاں، ڈیجیٹل زراعت کی اہمیت پر بحث

Spread the love

باجوڑ میں ساتویں زراعت شماری کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ڈی سی کانفرنس روم میں ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈی سی باجوڑ انوار الحق نے کی۔ اجلاس میں محکمہ لائیو سٹاک کےڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء الدین، ذراعت توسیع کے نمائندہ ڈاکٹر عمران الدین اور (CRS) کے شاکر اللہ اور پولیس کے نمائندے موجود تھے ۔اجلاس میں پاکستان شماریات بیورو (PBS) کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر شوکت علی خان کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ساتویں زراعت شماری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ خطے میں پہلی مربوط ڈیجیٹل زراعت شماری ہوگی۔ آنے والی زراعت شماری کے اہم پہلوؤں میں ضلع باجوڑ کی سات تحصیلوں کے 50 دیہات اور بلاکس کا احاطہ، ہر شمار کنندہ دو بلاکس میں کام کریگا جبکہ ہر سپر وائزر ذیادہ سے ذیادہ پندرہ بلاکس کی نگرانی کریگا۔ فیلڈ سٹاف ٹیبلٹ، ڈیجٹل نقشوں سے اور دیگر ضروری سامان سے لیس ہوگا ۔جبکہ سپروائزر اور شمار کنندگان کے لیے تین روزہ جامع تربیتی پروگرام ہوگا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی باجوڑ نے مؤثر منصوبہ بندی اور وسائل کی تقسیم کے لئے زراعت شماری کی اہمیت پر زور دیا ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی ۔اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ مختلف محکموں کے ساتھ مل کر اس تاریخی مشق کو آسان بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button