دیر پائین: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے صاف و شفاف انعقاد کے لئے فول پروف انتظامات

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین

ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں کے-ایم-یو انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائینس کے زیر انتظام ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے صاف اور شفاف انعقاد بنانے کئے اقدامات جاری ہیں۔
۔ ڈپٹی کمشنر دیر پائین نے کہا کہ امتحانات میں نقل کرنے کا عمل ایک ناسور ہے اس کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے صاف اور شفاف انعقاد کے لئے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں جائیں۔ تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ٹیسٹ کے شفاف انعقاد کے لئے سکیورٹی اور دیگر انتظامی و تیکنیکی وسائل فراہم کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
۔ دیر پائین میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر بروز اتوار 2024 بوقت 10 بجے بمقام میڈیکس کالج آف ہیلتھ منجمنٹ سائینسز اینڈ انسٹیٹوٹ آف نرسنگ چکدرہ میں منعقد ہوگا۔ .
امتحانی حال میں جانے سے پہلے طلبہ و طالبات کے لئے ہدایات
1۔ ناشتہ کریں۔
2۔ 07:30 بجے صبح امتحانی حال پہنچیں۔
3۔ کوشش کریں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔ امتحانی حال کے نذدیک پارکینگ کی اجازت نہیں ہوگی۔
4۔ امتحان کے دوران موبائیل سگنل کام نہیں کریں گے ۔ لہذا موبائیل یا کسی قسم کی الیکٹرانکس اشیاٗ لانے سے گریز کریں۔
5۔ امتحانی حال کو کاغذ ، پین ، کلپ بورڈ نہ لائیں۔ امتحانی عملہ متعلقہ سامان فراہم کریں گے۔
6۔ امتحانی ہال کو خالی ہاتھ خالی جیب آئیں۔
7۔ اپنے ساتھ ایڈمٹ کارڈ ، رول نمبر سلپ ، اپنا ایک تصویر(نیا) ایڈمٹ کارڈ پر ضرور چسپاں کریں۔
8۔ اپنا اصلی شناختی کارڈ یا اورسیز سمارٹ کارڈ یا فارم ۔ بی لازمی لائیں۔ اس کے بغیر امتحانی حال میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔
9۔ ٹیسٹ کے دوران پانی کا بوتل ، جوس ، بسکٹ ، رومال (نیپکین) طلبہ و طالبات کو فراہم کی جائیگی
10 ۔ امتحانی حال کے اندر اے ۔ ٹی۔ ایم کارڈ ، بیگ ، پرس ، پاوچ ، جیولری( بالیاں ، نیکلس ، انگھوٹھا ، پازیب ، کڑے ، چوڑیاں وغیرہ ) لانے کی سختی سے ممانعت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button