
دیر(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی نے سٹیشن انچارجز ،سٹور کیپرز، ایم ٹی او اور ایڈمن سٹاف کے ساتھ ہفتہ وار اجلاس میں تمام عملہ کو ہر وقت تیار رہنے اور عوام کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دیر میں ضلعی ایمرجنسی افیسر نے ایک اجلاس میں تمام سٹیشن انچارج نے ہفتہ وار میٹنگ میں کارگردگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کو اگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر افتخار خان یوسفزئی نے ہدایات جاری کئے کہ ضلع بھر کے تمام سٹیشنوں کو ہائی الرٹ رکھیں
اور دیر بالا کی عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نےکہا کہ ریسکیو 1122 کے تمام سٹیشنز میں ایمبولینسز ،
فائرویکل اور ریسکیو ویکل ہر قسم کی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے 24گھنٹے اسی عزم کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں اور ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے جائیں۔