
باجوڑ(نمائندہ خصوصی)باجوڑ۔ ملک حبیب اللہ اور جرگہ ممبران کے کوششوں سے فریقین میں صلح، آپس میں بغلگیر
تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل بدان قلاو ماموند میں دو فریقین نور بہادر خان اور ریاض وغیرہ کے درمیان گھریلو معاملات پر تنازعہ پیدا ہوا جس میں فائرنگ سے ایک بندہ بھی زخمی ہوا تھا، واقعہ میں ایف آئی آر درج ہوئی تھی اور ایک بندہ اشتہاری ملزم قرار پایا تھا، دونوں فریقین نے مکمل واک اختیار ملک حبیب اللہ اور جرگہ ممبران شیراعلی خان وغیرہ کے حوالے کیا جنہوں نے دونوں فریقین کے درمیان صلح کیا، صلح کی تقریب کے موقع پر ملک حبیب اللہ نے کہا کہ موجودہ دور لڑائی جھگڑوں کا نہیں بلکہ تعلیم اور ترقی کا ہے لہذا آپس کے لڑائی جھگڑوں سے گریز کیا جائے۔ اس موقع پر دونوں فریقین آپس میں بغلگیر ہوگئے اور ایک دوسرے کو معاف کردیا، فریقین نے جرگہ ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا عبد اللہ، ملک باز محمد، ابرار الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔