بونیر: محمد اسرار خان ایڈوکیٹ خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شامل

Spread the love

بونیر(بیورو چیف عابد سے) محمد اسرار خان ایڈوکیٹ اف نوے کلے نے خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے کی بڑی وجہ مرحوم شمس بونیری ایڈوکیٹ کے نیشنلسٹ انقلابی نظریات سے متاثر ہونا بتایا ہے

اور عوامی نیشنل پارٹی کے دیگر رہنماؤں کیساتھ ملاقاتوں سے پختون قوم کے خدمت کے جزبے سے جماعت اسلامی سے خاندان کا 35 سالا اور اپنا 15 سالا رفاقت کو چھوڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہوئے۔

انہوں نے ایک سوال کے جوابیں بتایا کہ پہلے وہ اسلامی جمعیت طلبہ اور بعد میں اسلامک لائرز مومنٹ کے ممبر رہے لیکن ملگری وکیلان میں باقاعدہ شمولیت کی تو اپنے چیمبر میں بہت عزت ملی اور خاندان نے بھی اپنے حجرے میں منعقدہ بڑے جلسہ میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی

جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار امیدوار این اے 10 حاجی روف خان پی کے 26 قیصر ولی خان اور بونیر کے صدر کریم بابک سید لائق باچا اور صوابی سے سلیم خان لالا اور پشاور سے دوست شریک ہوئے اور انکو عزت دی اور حوصلے بڑھائے اور ائندہ انتخابات میں سب ملکر عوامی نیشنل پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے اور جب موقع ایا تو ملگری وکیلان کے پلیٹ فارم سے بھی بھر پور ساتھ دیںنگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button