بونیر: مون سون آگاہی واک، شہریوں کو سیلابی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے)
ڈپٹی کمشنر بونیر حامد علی خان کی ہدایت پر آج سول ڈیفینس کے رضاکاروں اور ٹی ایم اے گاگرہ کے اشتراک سے سواڑی بازار میں مون سون کے حوالے سے آگاہی واک کی گئ جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف و انسانی حقوق سید اکرم شاہ نے کی ریلی کے اختتام پر بونیر یونیورسٹی کے گیٹ پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اس سال زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے اس لئے خوڑوں اور سیلابی علاقوں کے قریب رہائشی اپنا قیمتی سامان اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیں اور اللہ نہ کرے بارشوں سے نقصان ہونے کی صورت میں مجھ سے فوری رابطہ کریں تاکہ میں اور میری ٹیم بروقت امداد کے لئے پہنچ سکیں انہوں نے خبردار کیا کہ غلط درخواست دینے اور اس کی تصدیق کرنے والوں کے خلاف این ڈی ایم اے ایکٹ کے تحت کاروائ کی جائے گی لہزا کوئ بھی فرد غلط اور جھوٹی درخواست دینے کی کوشش نہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button