
عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں آٹھ سکیورٹی اہلکار شھید ہو گئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے مطابق اس لڑائی میں 10 عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔
مقامی حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ خودکش جیکٹیں پہنے ہوئے پانچ عسکریت پسند ”رہائشی علاقے میں گھسنے‘‘ میں کامیاب رہے اور تقریباﹰ 140 افراد زخمی ہوئے ہیں۔