یوم عاشورہ: بنوں میں پرامن انعقاد کے لئے حفاظتی انتظامات مکمل

Spread the love

کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل بمعہ ریجنل پولیس آفیسر عمران شاہد، ڈپٹی کمشنر لکی مروت رحمت علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت تیمور خان امام بارگاہ کاشانہ بخآری محلہ سیداں لکی مروت کا دورہ
ڈویژنل کمشنر پرویز ثبت خیل نے اس موقع پر کہا کہ یوم عاشورہ کے پرامن انعقاد کیلئے تمام تدابیر بروئے کار لا رہے ہیں۔ اہل تشیع نویں و دسویں محرم الحرام کی رسومات کی ادائیگی پر امن طریقے سے چلا خوف ادا کریں۔یوم عاشور کے جلوسوں کیلئے مختص راستوں کو حفاظتی تحویل میں لئے گئے ہیں۔ جس کیلئے کثیر تعداد میں پولیس، ایف سی اور رضاکار اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
یوم عاشورہ کی پرامن انعقاد کیلئے 645 پولیس اور پچیس ایف سی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ تاہم نویں محرم کیلئے چار سو پولیس اور پچیس ایف سی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ضلع بنوں میں نویں و دسویں محرم الحرام کیلئے 979 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
یوم عاشورہ میں اہل تشیع کے پرامن رسومات کی ادائیگی کیلئے کئے گئے انتظامات کا خود جائزہ لینے کیلئے موجود ہوں۔ ریجنل پولیس آفیسربنوں عمران شاہد نے اس موقع پر کہا کہ اہل تشیع کی رسومات کی ادائیگی کیلئے بہترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ یوم عاشورہ کی پرامن انعقاد کیلئے چاک و چوبند دستے تعینات کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر رحمت علی نے کمشنر بنوں ڈویژن کو یوم عاشورہ کی پرامن انعقاد کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اسی طرح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تیمور خان نے بھی کمشنر بنوں ڈویژن اور آر پی او کو پولیس جوانوں کی تعیناتی اور کئے گئے حفاظتی اقدامات پر آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button