
لوئیر دیر) الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدرپروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن صوبائی صدر خالد وقاص چمکنی نے الخدمت ہسپتال تیمرگرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے الخدمت ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام سمیت ہسپتال کے مخلتف شعبوں کا معاینہ کیا اس موقع پرڈائریکٹر الخدمت ہسپتال تیمرگرہ مجید اللہ خان نے مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کے حوالے سے ان کو تفصیلی بریفننگ دی جس پر الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدرپروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے تمام مہیا کئے جانے والے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہوں نے الخدمت ہسپتال کے انتطامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ علاج معالجہ میں مریضوں کو مشکل پیش نہ آئیں دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے اور ہسپتال انتظامیہ مریضوں کی علاج ومعالجہ ودیکھ بھال عظیم خدمت سمجھ کر کریں اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کینائب صدر ضلع دیرلویر حاجی مجید اللہ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے