سوات: وزیر جنگلات فضل حکیم یوسفزئی کا عدل و انصاف پر زور، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت۔

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے غیور عوام کے حقوق اور انصاف و قانون کی فراہمی پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا عدل و انصاف کے ذریعے ہی معاشرتی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں کسی کیساتھ نا انصافی نہیں کی جائے گی ہماری حکومت میں طاقتور اور کمزور کیلئے یکساں قانون ہیں اور تمام فیصلے میرٹ اور انصاف پر کئے جا رہے ہیں جب معاشرے میں انصاف کا بول بالا ہو توہرطرف خوشحالی اور ترقی ہوگی،ہمارے ارادے مضبوط اور حوصلے بلند ہیں افسران انصاف، انسانیت اور خودداری سے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کریں عوام ان کی کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھے گی انہوں نے واضح کیا جو عوام کی عزت کرے گا وہ درحقیقت میری عزت ہو گی لوگوں کے مسائل حل کرنے پر دلی سکون اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو شریف میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں چیئرمین ڈیڈیک سوات آختر خان ایڈوکیٹ، ایم پی اے سلطان روم، ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کے علاوہ ضلعی محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی حقیقی خدمت کرنے اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانے پر یقین رکھتی ہے اور اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع سوات میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں وہ عوام کی خواہشات کے مطابق مقررہ وقت میں پایہ تکمل تک پہنچائے جائیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈ عوام کی امانت ہیں انہیں ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ خرچ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button