مشہور تاریخی ایلم غر میں رنگ برنگ فیسٹول کا انعقاد

Spread the love

بونیر(بیورو چیف عابد سے)

مشہور تاریخی ایلم غر میں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے ایک ون ڈے رنگ برنگ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا

جس میں ملک بھر سے دو سو سے زائد جیپ موٹر سائیکل پیرا گلائڈنگ موٹر گلائڈنگ روایتی مخہ ثقافتی موسیقی ثقافتی ڈانس مقامی کھانے ہنڈی کرافٹس کے سٹالز لگانے والوں کے علاؤہ صوبہ بھر سے سیاح اور مقامی لوگ جوق درجوق شریک ہوئے اور ایلم غر میں جشن کا سماں بندھا رہا۔

ایلم غر فیسٹول میں ڈی سی بونیر ڈی پی او بونیر اے ڈی سی ریلیف اے ڈی سی فنانس اے سی گدیزی ایکسین ڈویژن ٹو سے ڈی ای او ایس ڈی ای او اے ڈی ایچ او ڈاکٹرز پیرامیڈیکس پولیس فوج خواتین بچے اقلیت بزرگ عسکریت پسندی میں شہادت دینے والوں کے خاندان اور صحافی شریک ہوئے۔

ایلم غر فیسٹول میں جیپ موٹر سائیکل موسیقی رباب ڈرم سرنا مخہ کھیل پیرا گلائڈنگ موٹر گلائڈنگ سے سیاحوں کی صبر آزما خراب سڑک پر سفر کی تھکن دور کرنے اور خوش گوار ٹھنڈ میں تیز دھوپ سے خوشیوں کو دوبالا کیا اور سب نے بہت انجوائے کیا۔

اس موقع پر ڈی سی بونیر حامد علی خان نے انے والے سیاحوں علاقہ بزرگ شہداء کے خاندان اور مقامی لوگوں کے جذبے کو سراہا جنہوں نے سخت سفر طے کرکے ایلم غر فیسٹول میں شریک ہوکر دنیا کو امن کا پیغام دیا اور دنیا بھر اور پاکستانیوں کو دعوت دی

کہ وہ ائے اور تاریخی ایلم غر کی قدرتی خوبصورتی میں وقت گزاریں اور سکون پائیں۔ایلم غر فیسٹیول کے اختتام پر ڈی سی بونیر اور ڈی پی او بونیر نے اچھی کارکردگی کے حامل افراد اور شخصیات کو شیلڈ سے نوازہ جس پر علاقہ عمائدین نے انکا شکریہ ادا کیا اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس اور فوج کے اس کاوش کو سراہا جس سے دنیا میں امن کا پیغام پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button