تالاش (حبیب محمد خٹک سے)نودسمبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ عام دیر لوئر کی سیاست کاروخ تبدیل کریں گے ۔پارٹی کا مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خصوصی خطاب کریں گے ۔جلسہ عام کیلئے تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکے ۔ آحمد حسن خان
ان خیالات کا اظہار تالاش میں بمقام حجرہ اشفاق حسن ایڈوکیٹ جلسہ عام کے سلسلے میں جاری تیاریوں اور مشاورتی اجلاس کے دوران خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ سیاستدان سابق سینیٹر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آحمد حسن خان نے کیا۔جلسہ تیاریوں کے سلسلے میں اس منعقدہ اجلاس میں پیپلز یوتھ کے ضلعی صدر نور احمد جان ،پیپلز پارٹی ضلعی رہنما محمد زاہد خان ،اشفاق حسن ایڈوکیٹ ،ضلعی صدر ملک برکت خان ،افتاب عالم خان ،خلیق الرحمٰن ودیگر کے علاؤہ بڑی تعداد میں جیالوں اور پارٹی کارکنان نے شرکت کی تھی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ9دسمبر کا جلسہ دیر کے تاریخ میں سب سے بڑا سیاسی جلسہ ثابت ہوگا ۔کیونکہ عوام کیساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے علاؤہ کوئی اور آپشن ہے نہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کے حقیقی جمہوری پارٹی ہے ۔جس نے ہمیشہ پاکستان کے غریب عوام کی لئے آواز اٹھایا ہے ۔قائد جمہوریت ذولفقار علی بھٹو سے لیکر آج تک پاکستان پیپلز پارٹی کا تاریخ اس ملک اور قوم کی خاطر حتی کہ جانوں کے قربانیوں تک بھرا پڑا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9دسمبر کے جلسہ عام میں بزرگ سیاستدان احمد حسن خان کے قیادت میں تالاش کے چاروں یونین کونسلوں پر مشتمل ایک بڑا قافلہ دیر لوئر کے تاریخی جلسہ عام میں شرکت کریں گے ۔مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جلسہ عام کیلئے تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں ۔لہذا کارکنوں اور جیالوں کو ایک نئی عزم کیساتھ گھروں سے نکلنا ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9دسمبر کو صبح 9بجے حجرہ اشفاق حسن ایڈوکیٹ سے سابق سینیٹر احمد حسن خان کے قیادت ایک بڑا قافلہ تالاش سے روانہ ہو گا ۔جس تمام جیالے اپنےشرکت بروقت یقینی بنائے ۔۔۔