
لوئیر دیر
ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین محمد عارف خان کی خصوصی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع دیر پائین کاشف احسان کی زیرِ قیادت میں شبیر احمد (فوڈ انسپکٹر) نے گورگوری چوک، شہید چوک اور زیب سٹی سنٹر تیمرگرہ میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف جنرل و سپر سٹورز، مرغ فروشان، ہوٹلز اور نانبائیوں کے دوکانوں کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامہ کی عدم دستیابی، کم وزن اور زیادہ ریٹ پر روٹی کے فروخت اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے پر متعدد دوکانداروں پر بھاری جرمانہ عائد کر دیئے گئے۔