
لوئیر دیر رحمت اللہ سواتی)
ریسکیو 1122دیر لوئر نے جولائی 2024 کی ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی لوئر دیرریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 562 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی اورمختلف ایمرجنسیز کے دوران 527 زخمیوں و مریضوں کو ریسکیو سہولیات فراہم کیا ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ انچارج لوئیر دیر ابرار علی خان نے میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 دیر لوئر نے ماہ جولائی کے دوران 33 روڈ ٹریفک حادثات میں زخمیوں کو سہولیات فراہم کیا،اورگزشتہ ماہ میں 227 میڈیکل،7 آ تشزدگیاں اور 4 جرائم کے واقعات رونما ہوئے لوئر دیر میں 8 ڈوبنے اور 25 دیگر واقعات کے دوران سہولیات فراہم کی گئیں،اور اس کے علاو ایمبولینس ریفرل سروس کے تحت ڈاکٹرز کے طرف سے ریفر کردہ 258 مریضوں کو ضلع کے اندر اور ضلع کے باہر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ سٹاف کے زیر نگرانی میں مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیالوئر دیر ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو جولائی کے مہینے میں 5712 کالز موصول ہویں، جسمیں زیادہ تر غیر ضروری اور فیک کالز بھی شامل ہیں انچارج لوئیر دیر ریسکیو ابرار علی خان نے مذید کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ایاز خان کے احکامات پر ضلع بھر میں حادثات کے شرح میں کمی لانے کیلے مختلف سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور کمیونٹی لیول پر فار سیفٹی اور زندگی بچانے کی عملی تربیت فراہم کی،