باجوڑ: 04 اگست یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد

Spread the love

 

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور ڈی۔ائی۔ جی ملاکنڈ ڈویژن محمد علی خان کے واضح احکامات کی روشنی میں ایس۔پی انوسٹیگیشن باجوڑ نوید اقبال کی قیادت میں صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی””04 اگست یوم شہدائے پولیس خیبرپختونخوا”” پورے عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔ دن کی شروعات پولیس لائن مسجد باجوڑ میں ختم القرآن سے ہوا جسمیں شہدائے پولیس کی بلند درجات اور ملک کی سلامتی کیلئے اجتماعی دعا کی گئیں۔

یوم شہداء کے مناسبت سے مرکزی تقریب پولیس لائن باجوڑ میں منعقد ہوا جسمیں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس برگیڈیئر محسن جاوید، ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق، شہداء کے ورثاء، سول/ پولیس افسران، صحافی برادری اور دیگر سول سوسائٹی کی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں مقررین نے شہداء کے کردار پر روشنی ڈالی اور انہیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ قائم مقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ ایس۔پی نوید اقبال نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی، سلامی پیش کی، پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی۔ ساتھ ہی ساتھ تقریب کے شرکاء نے شہداء کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کیلئے واک بھی کیا۔

مرکزی تقریب سے مقررین نے شہداء کو زبردست انداز میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی اور دفاع میں اگر قربانیوں کا ذکر کیا جائے تو یقیناً خیبرپختونخواہ پولیس کی قربانیاں ہمیشہ سر فہرست رہیگی۔ دہشگردی کخلاف جنگ میں خیبر پختونخواہ پولیس کی قربانیاں لازوال ہے اور تاریخ کی سنہری حروف میں لکھا جائے گا. 04 اگست یوم شہدائے پولیس خیبر پختونخوا منانے کا مقصد پولیس کے ان بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہیں جنہوں نے ملک وقوم کی خدمت اور ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنے جانوں کی نذرانے پیش کرکے وطن عزیز کا دفاع کیا۔ انکے فیملیز کو یہ بھی ںاور کرانا ہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ اپنے شہید بھائیوں کیساتھ ہے۔ وہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کا حصہ تھے، ہیں اور رہیگی۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک ہمیں تحفے میں نہیں ملا بلکہ اسکی آزادی کیلئے ہمارے آباؤ و اجداد نے بے شمار قربانیاں دی ہے۔ علاقے میں موجود شرپسند عناصر صرف پاکستان کے دشمن نہیں ہیں بلکہ یہ عالم اسلام کے بھی دشمن ہیں۔ لیکن دین اسلام کے دشمنوں کی مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے ضلعی پولیس جوان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمیشہ کے طرح سیسہ پلائی دیوار بنی رہیگی۔ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے اور انہیں شہداء کے نقشے قدم پر چل کر ملک و قوم کیلئے مزید قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ضلعی پولیس کی 97 شہداء اس بات کی دلیل ہے کہ انہوں نے اپنے جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر اس مٹی کی حفاظت کی ہیں۔ ہمارا ایمان ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور نہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو بھولے گا۔ شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا ہم سب پر قرض ہیں۔ آئیں مل کر اس عہد کے تجدید کریں کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے خاطر نفرتوں کی تمام دیواروں کو ختم کریں اور علاقے میں موجود پاکستان اور دین اسلام کے دشمنوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button