تیمرگرہ: اے این پی کی احتجاجی کیمپ میں اسرار خان تاجک کی بازیابی کا مطالبہ

Spread the love

لوئیر دیر) پختون دہشت گرد نہیں امن پسند ہیں ایک سازش کے تحت پختونوں پر جنگ مسلط کیا گیا ہے تیمرگرہ خونگی کے رہائشی اسرار تاجک کو اٹھا کر 11سالوں سے غائب کرنا ظلم اور بربریت ہے اگر ان پر کسی جرم کا الزام ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے امور علماء کرام مولانا خان زیب، نے تیمرگرہ میں جبری گمشدہ اسرار خان تاجک کی بازیابی کے لئے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایاین باجوڑ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری صدیق اکبر خان، سابق ایم پی اے وصدر اے این پی لوئر دیر حاجی بہادر خان ممبر صوباء کونسل احسان الحق تاجک،اے این پی لوئر دیر کے سیکرٹری اطلاعات مراد مشوانی بھی موجود تھے مولانا خان زیب نے کہا کہ دہشت گردی کے نام پر 2لاکھ سے زائد پختونوں کو قتل کیاگیا پختون نڈر اور بہادر قوم ہے وہ کسی سے نہیں ڈرتی لیکن بدقسمتی سے ان پر پرایا جنگ مسلط کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ اسرار خان تاجک سمیت جیتنے بھی لوگ غائب کئے گئے ہیں انہیں حکومت پاکستان کے ایئن اور قانون کے تحت عدالتوں میں پیش کیا جائے اگر وہ مجرم ثابت ہوجائیتو بیشک انہی۔ سزادی جائے لیکن بے گناہ لوگوں کو غائب کرنا ظلم اور جنگل کے قانون کے مترادف ہے انھوں کہا کہ باجوڑ سے اے این پی کے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی پختونوں کے ساتھ۔ ظلم کے خلاف اسمبلی فلور پر آواز اٹھایا انھوں نے لوئر دیر کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرار خان تاجک کی بازیابی کے لئے وہ کردار ادا نہیں کیا جو ہونا چاہئے تھا اس لئے ضلع دیر کے عوام ارکان اسمبلی کے گھروں کے سامنے احتجاج کرینگے انھوں نے مطالبہ کیا اسرار خان تاجک سمیت لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے اگر ان پر کوء الزام ہو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button