
شرینگل(تحصیل رپورٹر) ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن نے محکمہ تعلیم میں ایڈہاک پالیسی مسترد کردیا اور سی پی فنڈ کا نفاذ ملازمین کے ساتھ نا انصافی ہے ملازمین کی حقوق کے لیے صوبائی قائدین کے ساتھ ہر موقع پرساتھ دینگے ان خیالات کا اظہار دیربالا میں ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر عثمان الدین جنرل سیکرٹری اعجاز احمد اور دیگر نے کیااجلاس میں کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی ایسوسی ایشن کے صدر عثمان الدین اورجنرل سیکرٹری اعجاز احمد نے کہا کہ ینگ ٹیچرز صوبائی حکومت کی ملازمین سے سی پی فنڈ کٹوتی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں اور ایڈہاک اساتذہ کی فوری ریگولرائزیشن کا مطالبہ کرتے ہیں
محکمہ تعلیم میں ایڈہاک پر بھرتی اساتذہ کے ساتھ زیادتی ہے ان فوری طور پر ختم کیاجائے انہوں نے اپنے صوبائی قائدین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب صوبائی قائدین کال دینگے ان کے ساتھ بھر تعاون کرینگے