
سوات(بیورورپورٹ)
سوات تعلیمی بورڈ کے چئیرمین شپ کے لئے سید نبی شاہ کو موزوں امیدوار قرار دیا جا رہا ہے، سوات کے لوگوں اورشعبہ تعلیم سے وابستہ افراد نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوات بورڈ کا چئیرمین سید نبی شاہ کو بنایا جائے کیونکہ وہ یہاں کا رہائشی ہے اور اپنے دور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں، ذرائع کے مطابق سوات تعلیمی بورڈ کے چئیرمین شپ کے لئے تین نام فائنل کرلئے گئے،سوات سے تعلق رکھنے والے سابقہ چئیرمین سید نبی شاہ، چارسدہ سے تعلق رکھنے والے سابقہ چئیرمین تسبیح اللہ اورمردان سے تعلق رکھنے والے سعید ثانی کے انٹر ویوز بھی مکمل ہو چکے ہیں جبکہ سمری وزیر اعلی کو بھجوادی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ سوات بورڈ کے لئے چئیرمین کسی باہر کے بندے کو لایا جائے جبکہ علاقہ عمائدین اور شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد نے سید نبی شاہ کو موزوں امیدوار قرار دیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ سید نبی شاہ سوات کے مقامی باشندے ہیں اور بورڈ کے معاملات اچھے طریقے سے چلا سکتے ہیں اسی لئے صوبائی حکومت سید نبی شاہ کو سوات بورڈ کا چئیرمین منتخب کریں
۔۔۔۔۔