
سوات(بیورورپورٹ) سوات میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کی آمدورفت بحال کرنے کے لیے، ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی / ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے وادی کالام کے دور افتادہ پہاڑی علاقے دیسان میں لینڈ سلائیڈنگ سے بند سڑک کی فوری بحالی کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر کرامت علی کی نگرانی میں کلیرنس آپریشن شروع کر دیا۔ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشینری کے ذریعے روڈ سے ملبہ اور بڑے پتھر ہٹا کر روڈ ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔