
سوات(بیورورپورٹ)ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈائریکٹر نارتھ ریجن ارشد اقبال کی زیر صدارت تمام نارتھ ریجن کے ضلعی ایمرجنسی افسران کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نارتھ ریجن کی ایمرجنسی ریسکیو سروسز کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا اور آئندہ کے لیے بہترین حکمت عملی کے لئے تجاوزیز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نارتھ ریجن نے تمام ضلعی افسران کوہدایت کی کہ جن علاقوں میں محرم کے جلوس ہوتے ہیں ان کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ مون سون بارشوں میں آنے والے خطرات کے حوالے سے بھی انہیں ہدایات دیں اورہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے۔ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال نے مزید کہا کہ ایمرجنسی ریسکیو سروسز کی بہتر کارکردگی اور عوام الناس کو بروقت ممکن امداد فراہم کرنا ریسکیو سروسز کی اولین ترجیح ہے اس لئے تمام ضلعی افسران اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ اپنے اپنے ضلعے میں اپنے تمام ریسکیورز کی تربیت اور جدید آلات کے استعمال پر خصوصی توجہ دیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر طریقے سے خدمات فراہم کی جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔