بونیر: تحصیل کونسل ڈگر کا اجلاس، عوامی مسائل پر بحث اور ماہانہ اجلاس کے انعقاد کا اعلان

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے)
تحصیل کونسل ڈگر کا ماہانہ اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ ڈگر میں کنوینر عمران بونیری کے صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں تحصیل ناظم حاجی روزی خان ٹی ایم او ظہور احمد خان اسسٹنٹ صداقت خان اے اے سی سجاد علی خان تحصیل کونسل کے ممبران اور ڈیوال سرکاری محکموں کے افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں ممبران زیتور خان دوست محمد خان تاج محمد خان ضیاء الرحمن اور دیگر ممبران نے اپنے اپنے ویلج کونسل کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات پیش کئے۔
اجلاس میں ممبران نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ صاف پانی کی کمی گرلز بوائز سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری اور اپنی جگہ کرایہ پر کم تعلیم یافتہ اور غیر تربیت یافتہ جوانوں سے پڑھائی کرانا اور خواتین اساتذہ کی سکولوں میں واشنگ مشین رکھ کر کپڑے دھونے اور دکان لگا کر پاپڑ سویٹس بسکٹ یہاں تک کہ کپڑے اور جوتے تک فروخت کرنے کے انکشافات کئے اور متعلقہ اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے انکوائری کرواکر قرار واقعی سزا دلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اجلاس میں ممبران کی جانب سے اوور لوڈ شیڈنگ بغیر میٹر ریڈنگ کے بل بھجوانے اور بھاری بھر بل ادا کرنے پر صارف کا میٹر اتار کر لے جانے جیسے شکایات کے انبار لگائے۔
اجلاس میں پینے کے صاف پانی کی کمی جگہ جگہ پائپ ٹوٹنے ٹیوب ویل کے مشین خراب ہونے اور اپریٹر کی غیر حاضری اور من مانی سے بھی پردہ اٹھایا گیا ۔
اجلاس میں ضلعی کونسل ھال سے ایئر کنڈیشن اور پردے غائب ہونے اور بجلی کا اور صفائی نہ ہونے پر انکوائری کروانے اور اس لوٹ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کروائی کا قرار داد بھی منظور کرایا ہے۔
اجلاس میں موجود سرکاری محکموں کے افسران نے ممبران کے بعض اور ضروری شکایات اور سوالات پر فوری وضاحت پیش کئے ہیں۔جبکہ اے سے سی نے اٹھائے جانے والے سوالات اور شکایات ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں لانے کی یقین دھانی کرائی ہے ۔
اجلاس سے تحصیل ناظم حاجی روزی خان نے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے معزز ممبران اور موجود سرکاری افسران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ناظم حاجی روزی خان نے غیر حاضر افسران سے متعلق اے اے سی کو کاروائی کرنے کے ھدایات دئے ہیں۔ناظم حاجی روزی خان نے کونسل کے ممبران کے حوصلے کی داد دی ہے کہ انہوں نے تین سالوں تک بغیر کسی سرکاری فنڈ کے وقت گزارا ہے اور اس دوران حلقے کے عوام کے طعنے بھی سنے ہیں اور اپنی جیب خرچ سے خدمت بھی جاری رکھا ہے ۔
ناظم حاجی روزی خان نے امید لگائی ہے کہ اس سال صوبے سے پی ایف سی فنڈ ملیں گے اور ممبران اس فنڈ کو لے کر اپنے اپنے حلقے میں عوامی مفادات کے ترقیاتی کام کر سکیں گے۔
ناظم حاجی روزی خان نے ماھانہ اجلاس کے انعقاد کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک اجلاس سالانہ بجٹ پیش اور پاس کرنے تک محدود تھے لیکن اب ماھانہ اجلاس باقاعدگی کیساتھ منعقد کئے جائیں گے تاکہ منتخب عوامی نمائندے اپنے اپنے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے محکموں کے افسران کو اگاہ کریں اور پچھلے اجلاس میں پیش کئے گئے مسائل و مشکلات پر فیڈ بیک بھی لے سکیں اور اپنے حلقے کے عوام کو مطمئن کر سکے۔
کنوینر عمران خان بونیری نے اجلاس نامعلوم مدت تک کے لئے ملتوی کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button