لوئیر دیر
ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین محمد عارف خان کی خصوصی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع دیر پائین کاشف احسان صاحب کی زیرِ قیادت میں ریاض احمد (اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر) اورسلطان روم (اسسٹنٹ) نے ناصافہ اور تالاش بازارمیں کاروائی کرتے ہوئے مختلف جنرل و سپر سٹورز، ہوٹلز اور بیکری کے دوکانوں کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامہ کی عدم دستیابی اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے پرمتعدد دوکانداروں پر متعلقہ تھانہ میں مراسلے جمع کر دیئے گئے۔