تحصیل کونسل ثمرباغ کا 2024-25 کا بجٹ متفقہ طور پر منظور، 35 کروڑ روپے مختص

Spread the love

ثمرباغ( نمائیندہ نوائے دیر) تحصیل کونسل ثمرںاغ کا بجٹ برائے سال 2024,25 متفقہ طورپر منظور۔ تفصیلات کے مطاcبق تحصیل کونسل ثمرباغ کا بجٹ اجلاس برائے 2025-2024 تحصیل چئیرمین آفس ثمرباغ میں منعقد ہوا،تحصیل چئیرمین سعید احمد باچا چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ نے بجٹ پیش کیا۔بجٹ اجلاس میں تحصیل کونسل کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعید احمد باچا نے کہا کہ بجٹ کا کل حجم 35کروڑ روپے ہیں۔ جس میں ترقیاتی اخراجات کے لئے 168304900اور غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے 185613000 مختص کئے گئے ہیں۔ جس میں تنخواہوں کے لئے 6کروڑ روپے بھی شامل ہے۔ بعد میں بجٹ برائے سال 2025-2024 کثرت رائے منظور کیا گیا۔ متفقہ طور پر بجٹ کی منظوری پر چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ سعید باچا نے کونسل کےارکان کا شکریہ ادا کیا۔بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعید احمد باچا نے کہا کہ ہم محدود وسائل کے باوجود علاقے کے عوام کی بلا امتیاز خدمت کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button