لوئیر دیر: دی مسلم ایجوکیشن سسٹم و بیت الرحمہ کا افتتاح, یتیم بچوں کی تعلیم پر زور

Spread the love

لوئیر دیر)مرکزی مسلم لیگ کے زیر انتظام دی مسلم ایجوکیشن سسٹم و بیت الرحمہ کا افتتاح کیا گیا عبدالغفارمنصور صدر مرکزی مسلم لیگ مالاکنڈ ڈویژن نے بتایا کہ گزشتہ روز خار شتاب گڑھ میں دی مسلم ایجوکیشن سسٹم وبیت الرحمہ کا افتتاح شیخ عارف اللہ صدر مرکزی مسلم لیگ صوبہ خیبر پی کے نے کیا عبدالغفار منصور منصور نے کہا یہاں بچوں کی تعلیمی قابلیت اور اسلامی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی انہوں نے عوام پر زور دیا کہ ایسے سکولوں کا انتخاب کریں جو اپ کے بچوں کی اخرت کا بھی سوچیں یہ اولاد صدقہ جاریہ ہے ان کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے یہاں یتیم بچوں کی تعلیم اور ان کی تربیت کے لیے خصوصا بیت الرحمہ کا اغاز کیا گیا ہے شیخ عارف اللہ صدر مرکزی مسلم لیگ خیبر پی کے نے کہا اپنی نسلوں کی ذہنی تربیت پر محنت کی جانی چاہیے انہوں نے مقامی احباب کو ترغیب دی کہ اس کے لیے سب کردار ادا کرے انہوں نے کہا یتیم بچوں کی عصری اور دینی تعلیم پر توجہ دیں یہ عظیم کام ہے قاری محمد ادریس جنرل سیکرٹری برکزی مسلم لیگ ضلع ملاکنڈ نے تمام انتظامات کیے ان کے علاوہ مفتی ایاز اللہ اور مولانا رحیم اللہ نے بھی خطاب کیا آخر میں محترم شیخ عارف اللہ صاحب نے خصوصی دعا کروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button