
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے دوران فلسطین کے حق میں بینر لہرانے پر ایک خاتون کو گیٹ پر روک لیا گیا۔
فریال نامی خاتون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اے ایم پر پوسٹ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ افسران نے کہا کہ ‘ان بینرز کو اندر جانے کی اجازت نہیں، یہ سیاسی اور متنازعہ پیغام ہے، کچھ لوگوں کو برا لگتا ہے، اگر آپ اندر جانا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ بینرز باہر چھوڑنا ہوں گے’۔